حیدرآباد۔ 21جولائی(اعتماد نیوز) آج عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا جے اے سی نے
ریاستی وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ کی جانب سے کنٹراکٹ ملازمین کی بحالی
کے فیصلہ کے خلاف یونیورسٹی میں احتجاج
کیا۔ جسکے بعد یونیورسٹی کے احاطہ
میں کشیدگی پھیل گئی۔ طلبا نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی کے اس فیصلہ سے
تلنگانہ کے تعلیم یافتہ طلبہ ملازمتوں سے محروم رہینگے۔احتجاجی طلبہ کو
پولیس نے گرفتار کر لیا۔